اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کی مبینہ جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کے دوسرے مرحلے میں الرفاع ہیلی کاپٹر اڈے پر امریکی دفاعی نظام کے ریڈار کو چھ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بحرین کے مختلف علاقوں میں ڈرونز کے کامیاب حملوں کی آوازیں سنی گئیں، جو سپاہ کی عملی صلاحیت کا مظہر ہیں۔
سپاہ پاسداران نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بظاہر جہازوں کو تحفظ فراہم کرنے اور درحقیقت تیل کی اسمگلنگ کی کوشش میں ناکامی کے بعد محدود اور اندھا دھند کارروائیوں کے ذریعے عالمی توجہ اصل صورتحال سے ہٹانا چاہتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور امریکی دشمن کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران کے مطابق اس مرحلے میں گزشتہ کارروائی کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں ڈرونز امریکی اہداف کی جانب روانہ کیے گئے، جبکہ امریکی مہنگے ڈرونز بھی ایک کے بعد ایک مار گرائے جا رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ